اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک مزید 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں شہداء کی مجموعی تعداد 57 ہزار 882 تک پہنچ گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں آج کے روز شہید ہونے والوں میں پانی کی تقسیم کے ایک مقام کے قریب موجود 10 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں میں غیر معمولی شدت آ چکی ہے اور فضائی حملوں کا دائرہ کئی علاقوں تک پھیل چکا ہے۔غزہ کے شمالی شہر بیت ہنون پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جہاں تقریباً 50 بم گرائے گئے۔ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز بیت اللحم کے المنیہ گاؤں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا گیا، جس میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران باپ بیٹے سمیت 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم جنگ بندی کی کوئی عملی پیش رفت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
خیبر پختونخوا میں 32 ارب روپے کا اسکینڈل، غیر رجسٹرڈ ترک کمپنی کو مبینہ فائدہ
اسحاق ڈار کا انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ، آئندہ ہفتے ملاقات طے
وزارت خزانہ کا نیا ماڈل ،ریاستی اداروں کی فنڈنگ کارکردگی سے مشروط
فریڈم فلوٹیلا کا نیا مشن،اٹلی سے غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر کشتی روانہ