پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے 100 انڈیکس نے ایک بار پھر ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک لاکھ 35 ہزار 313 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مارکیٹ کا اعتماد واضح طور پر بڑھا ہوا نظر آیا۔ اس تیزی کے باعث سرمایہ کاروں میں جوش و خروش پایا گیا اور کاروباری سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی کا رجحان رہا۔ پورے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 134,299 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس نے مجموعی طور پر 2605 پوائنٹس کے بینڈ میں اپنی حرکت دیکھی گئی۔

اس مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کو ملکی معیشت کے بہتر ہونے، سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور بین الاقوامی سطح پر مالیاتی حالات کے سازگار ہونے سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مثبت صورتحال سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے اور مستقبل میں بھی مارکیٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Shares: