بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، اسحاق ڈار نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات کی جس دوران صدر شی جن پنگ نے ایس سی او کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا،گریٹ ہال آف دی پیپل بیجنگ آمد پر چینی صدر نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ یہ تنظیم یوریشین خطے کے وسیع رقبے اور دنیا کی بڑی آبادی کو محیط ہے اور اس کا کردار خطے کی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار ترقی، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے تحفظات ،چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا

دورہ چین کے دوران ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے روس، ایران، قازقستان، ازبکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ تعلقات کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکاعزم کیا گیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے تیانجن پہنچ گئے ہیں۔

ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا،نام بھی رکھ لیا

تیانجن میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا اور موجودہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی-

ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

Shares: