لاہور: پاکستان ریلویز نے مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤ الدین ذکریا، ملت ایکسپریس، راول، بدر، غوری، راوی اور تھل ایکسپریس شامل ہیں ،فیض احمد فیض، موہنجوداڑو مسافر ٹرینوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا خواہشمند کمپنیوں سے 12 اگست تک بڈز طلب کر لی گئی ہیں، بہتر سفری سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان ایک نئی، جدید ترین بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے جو رواں ہفتے اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کرے گی جدید سہولتوں سے مزین اس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل طور پر لیس کوچز شامل ہوں گے جنہیں مسافروں کی سہولت اور آسائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے سفر کے دوران مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی جو بالخصوص کاروباری مسافروں کے لیے ایک اہم سہولت تصور کی جا رہی ہے اس کے علاوہ، ٹرین میں بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار موجود ہوگی جو معیاری کھانے اور خدمات فراہم کرے گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 جولائی کو لاہور میں اس جدید سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جو پاکستان ریلوے کی ہمہ جہت جدید کاری حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Shares: