اپنا کماؤ مہم کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنا یا،ملکی ترقی کیلئے نوجوان آگے آئیں، خطاب

ٔپاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل،مسلم یوتھ لیگ پاکستان کے صدر انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں، مسلم یوتھ لیگ نوجوانوں کو صرف تعلیمی نہیں بلکہ عملی زندگی کے چیلنجز کے لیے بھی تیارکر رہی ہے،مرکزی مسلم لیگ نے اپنا کماؤ مہم کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنا یا،پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے آگے آئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں‌نے یوتھ سکلز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب "یوتھ میٹ اپ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے پھررہے ہیں لیکن ان کو ملازمت نہیں مل رہی،بے روزگاری کے خاتمے کے لئے حکومت کو پالیسی بنانی چاہئے لیکن ایسا نہیں ہورہا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کے لئے کام کر رہی ہے، نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل سکلز، کمیونیکیشن اور لیڈرشپ ٹریننگ، ٹیم ورک، پرسنلیٹی ڈویلپمنٹ، تیراکی اور صحت مند کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ ایک باوقار، خود اعتماد اور باصلاحیت شہری کے طور پر معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں،مسلم یوتھ لیگ ملک کے مختلف شہروں میں تربیتی پروگرام، ورکشاپس اور اسکل بیسڈ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے، جن میں سینکڑوں نوجوان شریک ہو کر اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں۔

انجینئر حارث ڈار کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان خود کو صرف نوکری کا خواہاں نہ سمجھیں بلکہ ایک لیڈر، ایک باکردار شہری، اور ایک ایسا انسان بنائیں جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکے،ہم سب مل کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جہاں ہر نوجوان کو آگے بڑھنے کا مساوی موقع ملے، اور وہ اپنی محنت اور ہنر سے نہ صرف اپنی بلکہ ملک کی تقدیر بدل سکے۔

Shares: