آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اجلاس میں مشاورت کے لیے سابق کپتانوں سر کلائیو لائیڈ، سر ویوین رچرڈز اور برائن لارا کو مدعو کیا ہے۔ تینوں عظیم کھلاڑی کرکٹ اسٹریٹیجی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اس کمیٹی میں شیو نارائن چندر پال، ڈیسمنڈ ہائنز اور ایان براڈشا بھی شامل ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈاکٹر کیشور شیلو کے مطابق اجلاس فوری طور پر بلایا گیا ہے اور یہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ اصلاحات کے لیے ایک سنجیدہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ان اجلاسوں سے ٹھوس نتائج حاصل کرنا ہے تاکہ ٹیم کو درست سمت دی جا سکے۔واضح رہے کہ حالیہ آسٹریلوی دورے میں ویسٹ انڈیز کو تینوں ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، اور آسٹریلیا نے یہ میچ 176 رنز سے جیتا۔

عدالت کا توہینِ مذہب مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

غزہ پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملوں سے 78 فلسطینی شہید

غربت ، ایک کے بعد دوسرا دوست بھی زہر کھا کر جاں بحق

Shares: