ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی، جو پہلے 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے تھی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 695 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 145 روپے ہو گئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 73 روپے کمی کے بعد 4014 روپے اور 10 گرام چاندی 62 روپے کمی کے بعد 3441 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں قیمت 3,372 ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 3,365 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
جنرل ساحر مرزا کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ پر شرکت
مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی
فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم