وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر 5 سال کے لیے ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا ہے، جبکہ ان ادویات کی قلت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ نے پنشنرز کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق پنشن میں اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا اور اس کا اطلاق جنوری 2025 سے ہوگا۔
مزید برآں، کابینہ نے 2 اور 3 جولائی کو کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے۔اجلاس میں سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل 2025ء سے متعلق قانونی کارروائی شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
19 جولائی کی ملک گیر ہڑتال پر تاجر تقسیم ہو گئے
سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں، مقدمات درج کرنے کا حکم
فیس بک پر چوری شدہ مواد شیئر کرنے والوں کی مونیٹائزیشن بند