خیبرپختونخوا صوبائی حکومت نے اسمبلی اجلاس 20 جولائی بروز اتوار طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا، جس کے بعد 21 جولائی بروز پیر کو سینیٹ انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک، ایک خاتون مخصوص نشست ختم کر دی گئی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی ایک اضافی مخصوص نشست الاٹ کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستیں برابر ہو کر 9، 9 ہو گئی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے پاس ایک، ایک مخصوص نشست ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔
ایرانی سفیر ایف بی آئی فہرست میں شامل، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی
زندگی بچانے والی ادویات پر 5 سالہ ٹیکس استثنیٰ منظور
سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں، مقدمات درج کرنے کا حکم