محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنو ں میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم گل بہادر اور ضرار دہشت گرد گروپ سے تھا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تینوں دہشت گردوں کی شناخت مدثر، تراب اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مطلوب تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے، جو ان کے حملوں اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی تھی۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور عوام سے بھی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔