خاور مانیکا کے صاحبزادے موسی مانیکا نے اپنے ملازم علی بہادر کو گولی مار دی، جس کے نتیجے میں علی بہادر زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکپتن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موسی مانیکا کو حراست میں لے لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، موسی مانیکا نے ملازم علی بہادر پر گولی چلائی، جس کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔ زخمی علی بہادر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے
حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ موسی مانیکا، بشریٰ بی بی کا بیٹا ہے، جو اس وقت عمران خان کے ہمراہ جیل میں قید ہے۔ بشریٰ بی بی کی خاور مانیکا سے علیحدگی کے بعد عمران خان سے شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور موسی مانیکا سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ اصل محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔