ایک نئے امریکی جائزے کے مطابق گذشتہ ماہ امریکا کے حملوں میں ایران کی تین ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا، باقی دو تنصیبات نسبتاً کم متاثر ہوئی تھیں۔

العربیہ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نےموجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نئے امریکی جائزے کے مطابق جون میں کیے گئے امریکی حملوں میں ایران کی تین ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا، باقی دو تنصیبات نسبتاً کم متاثر ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایران کی فردو جوہری سائٹ پر حملہ کامیاب رہا اور اس کی افزودگی کی صلاحیت کو دو سال تک پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق دو موجودہ حکام نے کی،تاہم رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ باقی دو تنصیبات کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، انہیں اس حد تک نقصان پہنچا کہ اگر ایران چاہے تو آنے والے مہینوں میں دوبارہ افزودگی شروع کر سکتا ہے۔

ملک میں شدید بارشوں کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

این بی سی نیوز کو جاری ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ’ جیسا کہ صدر نے کہا ہے اور ماہرین نے تصدیق کی ہے، آپریشن مڈ نائٹ ہیمر نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے،جبکہ پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’ پریقین تھے اور امریکی عوام جانتے ہیں کہ ایران کی فردو، اصفہان اور نطنز میں موجود جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔’

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ایران اسرائیل کی جنگ کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور کہا تھا کہ اس کا پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر سول مقاصد کے لیے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

جون میں دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی کے ایک ابتدائی جائزے میں کہا گیا تھا کہ حملوں سے ایران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ کے لیے پیچھے دھکیلا جا سکا ہے، لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ جائزہ مستند نہیں تھا اور بعد کی انٹیلی جنس سے ظاہر ہوا کہ ایران کا جوہری پروگرام شدید متاثر ہوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ردو جوہری سائٹ پر حملے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

Shares: