سعودی محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے بیشتر شہروں اور ریاض ریجن کے متعدد علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، مشرقی ریجن کے شہروں الدمام، الخبر، الاحسا، بقیق، العدید، الجبیل، قطیف، راس تنورہ میں شدید گرمی کا سامنا ہوگا، جبکہ الخفجی، النعیریہ، حفرالباطن اور دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ متوقع ہے۔ریاض سے جاری الرٹ کے مطابق، آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ ریاض ریجن کے الخرج، الافلاج، الدوادمی سمیت عفیف اور السلیل میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی متوقع ہے۔
ادھر مدینہ منورہ سمیت متعدد علاقوں میں مطلع غبار آلود ہو چکا ہے، جس کے باعث شام 7 بجے تک حد نگاہ متاثر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال زیادہ کریں، اور گرمی سے بچاؤ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات اپنائیں۔
یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی سمیت تعاون بڑھانے پر اتفاق








