راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال قابو میں آ گئی، مرکزی شاہراہوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی کے پانی کے بہاؤ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بمری روڈ، راجہ بازار اور دیگر اہم رابطہ سڑکوں سے پانی کا نکاس مکمل کر لیا گیا ہے۔صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹا جا سکے۔نالہ لئی کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔اب بہاؤ کم ہو کر 5 فٹ رہ گیا ہے، جس سے خطرے کی شدت میں واضح کمی آئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کو شاندار خدمات پر شاباش بھی دی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل بارش کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے تھے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
کوئٹہ اور قلات حملے: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے
اداکارہ حمیرا اصغر کیس: بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے، موبائل اور زیور غائب
اسحاق ڈار کی افغان قیادت سے اہم ملاقاتیں، سیکیورٹی و بارڈر مینجمنٹ پر زور
سانحہ سوات: سیالکوٹ کے لاپتہ بچے عبداللّٰہ کی لاش برآمد