حکومتِ پاکستان اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اگلے تین ماہ تک ہر ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جائے گا۔

معاہدہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمران احمد کے درمیان طے پایا۔جس کے مطابق 15 جولائی 2025 سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔15 اگست 2025 سے ایکس مل قیمت 167 روپے فی کلو ہو جائے گی۔15 ستمبر 2025 سے قیمت 169 روپے فی کلو تک بڑھے گی۔15 اکتوبر 2025 سے ایکس مل نرخ 171 روپے فی کلو مقرر ہوں گے۔

یاد رہے کہ جولائی کے اوائل میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو کی حد عبور کر چکی تھی، جس پر حکومت اور ملز مالکان کے درمیان قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے۔یہ معاہدہ قیمتوں میں کنٹرول اور مارکیٹ میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم صارفین کو اب بھی چینی مہنگے داموں خریدنا پڑے گا، کیونکہ ریٹیل سطح پر قیمت ایکس مل ریٹ سے زیادہ ہوتی ہے۔

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی میں سینیٹ انتخابات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی خبروں کی وائٹ ہاؤس نے تردید کر دی

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

Shares: