قصور: پاکپتن کی مقامی عدالت نے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو پاکپتن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم نے گزشتہ روز ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز 17 سالہ گھریلو ملازم پر فائرنگ کر کے اُسے زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، جس میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں،جس کے بعد اُسے گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا دونوں باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں،ملزم موسی نے ملازم کے ہاتھ بیڈ کی چادروں کو لگنے پر فائرنگ کی.پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تھا تاہم زخمی ملازم علی بہادر تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
جہلم میں سیلابی ریلے میں پولیس اہلکار حیدر علی شہید، امدادی سرگرمیاں جاری
پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام،5 خود کش حملہ آور گرفتار
اوکاڑہ: بارشوں کے دوران 57 حادثات، 90 افراد متاثر، 8 جاں بحق