اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل جانچ رپورٹ آگئی جس میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔
کراچی ڈیفنس میں فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران لاش سے نمونوں حاصل کیے گئے تھےپولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل رپورٹس موصول ہوگئیں ہیں جن میں اداکارہ کی موت کو طبعی عوامل کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے اداکارہ کے پوسٹ مارٹم کے دوران کئی ٹیسٹس کے لیے نمونے حاصل کیے گئے تھے جنہیں جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری ارسال کیا گیا تھا، مزید رپورٹس آنا باقی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی مکان مالک کی شکایت پر عدالت نے پولیس کو کرایہ ادا نہ کرنے پر فلیٹ خالی کرانے کا حکم دیا تھا، جس کے دوران اداکارہ کی لاش جو ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی برآمد کی گئی،ابتدائی طور پر بتایا جا رہا تھا کہ لاش ایک ماہ پرانی ہے، لیکن بعد ازاں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے۔
ججز سنیارٹی کیس :عمران خان نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
دوسری جانب حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے واقعے پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اُن کی بہن کی موت حادثاتی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی واردات ہے ، پولیس افسران نے مجھے بتایا ہے کہ جب فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا تو پچھلا دروازہ پہلے سے کھلا ہوا تھا جبکہ چھت کی کھڑکی بھی مسلسل کھلی رہی جس کی وجہ سے بدبو نہیں پھیلی، یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل لگتا ہے اور ہمیں 90 فیصد یقین ہے کہ یہ قتل ہے، میرے خیال میں اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، مکان مالک کا مکمل ڈیٹا، اس کا کال ڈیٹیل ریکارڈ حاصل کیا جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ وہ کتنے عرصے سے کراچی میں رہ رہا ہے اور کہیں اس کا لاہور سے بھی کوئی تعلق تو نہیں۔
اقدامِ قتل کیس: موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
بھائی نے مطالبہ کیا کہ حمیرا کی ٹریول ہسٹری کی بھی مکمل چھان بین کی جائے، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ تنہا سفر کرتی تھیں یا کسی کے ساتھ، کیونکہ اس پہلو سے بھی کئی سوالات جنم لیتے ہیں، حمیرا کے آخری پروجیکٹس میں شامل ساتھی فنکار و عملہ بھی مکمل تعاون نہیں کر رہا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کے ساتھی کھل کر بات کیوں نہیں کر رہے؟ کیا وہ کسی سے ڈر رہے ہیں؟ اگر وہ بے گناہ ہیں تو تعاون کریں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے