برطانیہ نے روس کے 20 سے زائد مبینہ جاسوس، ہیکرز اور انٹیلی جنس افسران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

برطانوی حکومتی ویب سائٹ پر جاری نوٹس کے مطابق نئی پابندیوں میں روسی انٹیلیجنس کی تین یونٹس اور ان سے وابستہ 18 افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ پابندیاں برطانوی اور یورپی حکومتوں و اداروں کے خلاف مبینہ جاسوسی اور سائبر حملوں کے الزامات کے تحت لگائی گئی ہیں۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ روسی کارروائیاں مغربی جمہوری اداروں کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ نیٹو اور یورپی یونین کی جانب سے بھی روس کے ان مبینہ سائبر اور ہائبرڈ حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق برطانوی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور غیر ملکی مداخلت کو روکنا ہے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس

شور کی آلودگی . خاموش قاتل، ادارے تماشائی

Shares: