چین میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی عملی تربیت حاصل کرنے والے 300 پاکستانی ایگریکلچرل گریجویٹس کے پہلے بیچ نے اپنی ٹریننگ مکمل کر لی ہے۔ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ زرعی تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ٹریننگ شانشی صوبے میں دی گئی، جہاں طلبہ نے بیچ کی پیداوار، کم پانی سے آبپاشی، مویشی پالنے، زرعی پیداوار میں اضافہ اور فصل کے بعد نقصانات میں کمی جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت حاصل کی۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چینی یونیورسٹیز، صوبہ شانشی کی حکومت، وزارت فوڈ سیکیورٹی، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چین میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ ایک ہزار پاکستانی طلبہ کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا، جن میں سے یہ پہلا بیچ اکیڈمک ایئر 2024-25 کے آغاز پر روانہ ہوا۔ دوسرے بیچ کو چینی زبان سیکھنے کے بعد مختلف یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا۔

چینی سفارتخانے نے بھی تربیت مکمل کرنے والے پاکستانی گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان پاکستان کی زرعی ترقی اور پاک چین زرعی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس

لاس اینجلس میں زور دار دھماکا، بم اسکواڈ کمپاؤنڈ میں 3 افراد ہلاک

Shares: