غیر معیاری پیٹرول کے باعث ایران کے صدر مسعود پزشکیاں کو اپنے حالیہ دورۂ تبریز کے دوران سرکاری قافلے کو چھوڑ کر ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے قافلے کی تین سرکاری گاڑیاں اس وقت خراب ہو گئیں جب قزوین صوبے کے شہر تاکستان کے قریب ایک پیٹرول اسٹیشن سے ایندھن بھروایا گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ پیٹرول میں پانی کی ملاوٹ تھی، جس کے باعث گاڑیوں نے کام کرنا بند کر دیا۔ایرانی صدر کے اسپیشل انسپکٹر مصطفیٰ مولوی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متعلقہ پیٹرول پمپ ناقص ایندھن فراہم کر رہا تھا اور یہ پمپ ماضی میں بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزیوں میں ملوث رہ چکا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ صدر مسعود پزشکیاں نے کسی سرکاری مدد یا گورنر کے دفتر سے رابطہ کیے بغیر فوری طور پر ایک نجی ٹیکسی حاصل کی اور تبریز کا سفر مکمل کیا۔واقعے کے بعد متعلقہ پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، 20 سے زائد مبینہ جاسوس اور ہیکرز نشانے پر

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی زرعی ٹریننگ مکمل، وزیراعظم کا تعاون پر اظہار تشکر

Shares: