وزارت سمندر پار پاکستانی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 76 ممالک میں مجموعی طور پر 21 ہزار 406 پاکستانی شہری قید ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے اجلاس میں سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت وزارت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں 10 ہزار 423 پاکستانی قید ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297، ترکی میں 1,437 اور بھارت میں 738 پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ 14 ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں سے تاحال قیدیوں سے متعلق تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں۔ متعدد پاکستانی محض جرمانے ادا نہ کر سکنے کے باعث قید ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 19 مئی 2025 کو وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ دنیا بھر میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں، جن میں سے 12 ہزار 156 صرف سعودی عرب میں ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں: متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار سے زائد، چین میں تقریباً 400، بحرین میں 450، افغانستان میں 88، قطر میں 338، عمان میں 309 اور ملائیشیا میں 255 پاکستانی قید ہیں۔

اجلاس میں کمیٹی نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قانونی مدد اور قونصلر سہولیات بہتر بنانے پر زور دیا۔

دروازے جو کبھی کھلے نہیں،تحریر ؛ اقصیٰ جبار

سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Shares: