معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ان کا اعلان پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں اسلام آباد میں واقع ان کے ڈیرے پر ہونے والی تقریب کے دوران کیا گیا۔

فرخ کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گھرانہ سیاسی پس منظر رکھتا ہے اور ان کے والد پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ سیاسی و معاشی حالات سے نکالنے کے لیے وہ جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں گے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلسل پستی کا شکار ہے، جب تک عام آدمی کی زندگی میں بہتری نہیں آئے گی، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند رہیں گے

بھارت،ایک ہی دن 100 کے قریب اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول

اسلام آباد ایکسائز کا نئی پالیسی کا نفاذ، ملکیتی نمبر پلیٹس کا اجراء

Shares: