پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود اب 23 اگست 2025 تک بند رہے گی۔ یہ پابندی ابتدائی طور پر 23 اپریل سے نافذ ہے اور اس میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے وہ مسافر بردار ہوں یا مال بردار۔اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی اور سول طیارے بھی اس پابندی کے دائرے میں شامل ہوں گے۔

نوٹم کے مطابق یہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی پابندیاں بعض سیاسی و سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر عائد کی جاتی رہی ہیں، تاہم حالیہ بندش کی وجہ سرکاری سطح پر ظاہر نہیں کی گئی۔

حماس کی اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی کی پیشکش

بھارت: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Shares: