الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر 21 جولائی 2025 کو ہونے والی پولنگ کے لیے پولنگ افسران کی تقرری کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ افسران کی تعیناتی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 105 کے تحت عمل میں لائی گئی، جس کے تحت 8 پولنگ افسران کو مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 4 جولائی کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی گئی تھی۔ سینیٹ کی یہ نشستیں طویل عرصے سے خالی تھیں اور ان پر انتخابی عمل میں تاخیر پر اپوزیشن کی جانب سے بارہا تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ 21 جولائی کو انتخابی عمل شفاف اور پرامن طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
صدر ٹرمپ کا کرپٹو قانون "جینیئس ایکٹ” منظور
سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع