آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ا لحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں اور ایک ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر خوش ہوں۔
پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے بحرین میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں انڈیا کے برجش دامانی کو چار ۔ تین سے شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ الحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں، ایک اور ٹائٹل پاکستاں کے نام کیا جس پر خوش ہوں،جب بھی بھارت پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقع کافی بڑھ جاتی ہیں ،کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا، دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔
سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات
انہوں نے کہا کہ اس میچ کے دوران اس بات کا پریشر تھا کہ مجھے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ، آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ کا ٹائٹل بھی پاکستاں کے نام کرنے کی کوشش کریں گے،انڈر 21 کے پلیئرز سے بھی امید ہے کہ وہ پاکستان کو ٹائٹل دلوائیں گے ، جب پلیئرز کو موقع ملتا ہے تو وہ پرفارم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے بھارت کے برجیش دامانی کو 4-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، انڈر -17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو 4-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے اور فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے پر مبارکباد دی کہا کہ محمد آصف نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیاعالمی مقابلے میں یہ کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا ثبوت ہے انہوں نے محمد آصف کی لگن، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا محمد آصف نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔