ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد نقصان کی نوعیت پر متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے میں ایران کی تینوں جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ ہو گئی تھیں۔اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو اپنی جوہری صلاحیت بحال کرنے میں کئی برس لگیں گے، اور اگر ایران دوبارہ آغاز کرنا چاہے تو اُسے تین مختلف مقامات پر نئے سرے سے تنصیبات قائم کرنا ہوں گی۔ٹرمپ کا یہ ردِعمل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے انٹیلیجنس رپورٹس کے حوالے سے کہا تھا کہ حالیہ حملے میں ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب، فردو، کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل سامنے آنے والی سیٹلائٹ تصاویر میں بھی صرف ایک مقام پر تباہی کے شواہد دکھائے گئے تھے، تاہم امریکی صدر کے تازہ دعوے ان رپورٹس سے متصادم ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ بیانات خطے میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔ ایران کی جانب سے تاحال ان دعووں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: حکومت و اپوزیشن کا مشترکہ الیکشن کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: حکومت و اپوزیشن کا مشترکہ الیکشن کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں مذاکرات کامیاب، اسپیکر نے ریفرنس مؤخر کر دیا

Shares: