پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
کے پہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے آج ہونے والا اجلاس دو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد شروع ہوااجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین ایوان پہنچ گئے تاہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اسمبلی ہال کے بجائے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا جس میں اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی حلف برداری پی ٹی آئی کی حکمت عملی کے باعث مکل نہ ہوسکی۔ آج حلف برداری کے لیے طلب کیا گیا اجلاس ڈھائی گھنٹے تاخیر کے بعد شروع ہوا لیکن اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کردی گئی اجلاس کے لیے صبح 9 بجے کا وقت مقرر تھا، جس پر گھنٹیاں بھی بجائی گئیں، مگر ایوان خالی ہونے سے کارروائی تاخیر کا شکار ہو گئی حکومت کی جانب سے حلف برداری سے راہ فرار کیلئے حکمت عملی کے تحت کورم کی نشاندہی کی گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کی، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان موجود تھے، جبکہ اپوزیشن کے تمام ارکان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے چند ارکان موجود تھے۔
اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی حکومتی اراکین نے کورم کی نشاندہی کردی حکومتی اراکین کورم کی نشاہدہی کرکے ہال سے نکلنا شروع ہوگئے۔ ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاہدہی کی۔ جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کو حلف لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے صرف چار ارکان کے پی اسمبلی میں موجود تھے۔
اس دوران اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد 25 ہے، کورم پورا نہیں ہے۔ جس پر خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ تلاوت کے دوران کوئی کورم کی نشاندہی نہیں کرسکتا۔ اسپیکر نے خاتون کو جواب دیا کہ تقریریں نہ کریں پہلے کورم کی گنتی کرلیں جس پر اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں نعرے بازی شروع کردی گئی اور اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اس دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی دن 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے حکومت کی جانب سے حلف برداری اجلاس میں کورم کی نشاندہی اور اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا ہےاپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ غیرآئینی کام کیلئے رات 12 بجے بھی سیشن بلاتے ہیں، سیاسی نابالغ 12 سال سے خیبرپختونخوا میں بیٹھے ہیں پی ٹی آئی نے گورننس اور دیگرچیزوں میں تباہی کی، اب پی ٹی آئی والے اسمبلی کے ساتھ بھی کھلواڑ کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں سیاسی اسپیس کسی اور کے حوالے نہ کرو۔
شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ اگرحلف برداری ابھی نہیں ہوئی تو شام کو یا کل ہوجائے گی ایک سال سے سینیٹ میں کیبرپختونخوا صوبے کی نمائندگی نہیں ہے، 50 فیصد خواتین کی نمائندگی نہیں ہے، ایوان میں اقلیتوں کی نمائندگی نہیں ہے اور یہ حلف نہیں لے رہے، خیبرپختونخوا سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں ہے۔
شمالی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آفٹر شاکس کا خدشہ