20 جولائی 2025 کو لوئر دیر کے علاقے کامبار بازار چوکی میں عوام کی جانب سے ریاست کے حق میں اور دہشتگردی کے خلاف اور امن کے حق میں ایک پرامن "پاسون” (اجتماع) کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ریاستی اداروں سے اظہارِ یکجہتی اور دہشتگردوں کے خلاف عوامی ردعمل کا اظہار تھا۔

یہ امن پاسون جماعت اسلامی، مقامی مشران، عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں تمام مقررین نے دہشتگردی کی کھل کر مذمت کی اور واضح مطالبہ کیا کہ خوارج فوراً علاقہ چھوڑ دیں۔ مقررین اور شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اپنے علاقوں میں اب دہشتگردی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

پاسون کے دوران کسی قسم کی ریاست مخالف یا فوج مخالف نعرہ بازی نہیں کی گئی، بلکہ عوام نے واضح طور پر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا۔

بدقسمتی سے، پی ٹی ایم نے حسبِ معمول اس پرامن اجتماع کو مسخ کرنے کی کوشش کی اور اسے سیکیورٹی اداروں کے خلاف احتجاج کے طور پر پیش کرنے کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا۔ عوامی مؤقف اور پاسون کی حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا دراصل اس امر کا ثبوت ہے کہ پی ٹی ایم خوارج کا سیاسی چہرہ ہے اور اپنی مقبولیت ختم ہونے پر خود کو خبروں میں رکھنے کے لیے گمراہ کن اور منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

عوام نے آج یہ ثابت کر دیا کہ امن کے لیے وہ متحد ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Shares: