کویت میں تاریخ کے سب سے بڑے شہریت فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت حکومت نے 1,060 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک طویل اور جامع تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے، جسے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس فراڈ کے دوران جعلی شناختی دستاویزات، جھوٹے خاندانی دعوے اور دوہری شہریت کے ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی۔یہ تحقیقات سپریم کمیٹی برائے کویتی شہریت تحقیقات کی نگرانی میں مکمل کی گئیں، جسے وزارت داخلہ کے نیشنلٹی انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کی مکمل معاونت حاصل تھی۔

کویتی اخبار الری کے مطابق یہ نیٹ ورک کئی دہائیوں سے سرگرم تھا، جس کے تحت متعدد افراد نے جعلی شناخت کے ذریعے غیر قانونی طور پر شہریت حاصل کی.یہ جعلی شہریتیں مختلف ذرائع، بشمول جعلی نسب ناموں اور خاندانی دعوؤں کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔اس کے علاوہ مئی اور جون 2025 کے دوران کویتی وزارت داخلہ نے تقریباً 6,300 غیر ملکیوں کو بھی ملک بدر کیا ہے.یہ کارروائی رہائش اور لیبر قوانین کے نفاذ کی مہم کا حصہ تھی۔

حکام کے مطابق ان میں سے بہت سے افراد کو داخلی سیکیورٹی شعبوں نے حراست میں لیا، جبکہ بعض کیسز میں عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر ملک بدری کی گئی۔کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شہریت، رہائش، اور لیبر قوانین کے سخت نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا اور جعلی دستاویزات یا غیر قانونی ذرائع سے شہریت حاصل کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

خیبر پختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف ، وزیرِ اعلیٰ کا عدالت جانے کا اعلان

آئی سی سی میں بھارتی دباؤ مسترد، فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی

غزہ کی جامعات سے کامسٹیک کا ورچوئل اجلاس، اسکالرشپس اور تعلیمی بحالی پر اتفاق

Shares: