شریف خاندان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی بیٹھک میں پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ مزید 10 وزرا اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جن میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والی اس اہم بیٹھک میں ن لیگ کے قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز شریک ہوئے، جہاں پنجاب حکومت کے آئندہ اقدامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ میں توسیع کے فیصلے کو گرین سگنل دے دیا ہے، اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ممکنہ وزرا اور مشیروں کے نام بھی شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔

اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس ، نئے انکشافات، موت کے بعد موبائل فون استعمال ہوتا رہا

اطلاعات کے مطابق، کابینہ میں شامل کیے جانے والے افراد کی اکثریت جنوبی پنجاب سے ہو گی، جس کا مقصد خطے کی محرومیوں کو کم کرنا اور سیاسی توازن قائم رکھنا ہے۔یہ توسیع آئندہ ماہ کی کسی بھی تاریخ میں عمل میں آ سکتی ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی بیٹھک کو پنجاب کی سیاسی حکمت عملی کے اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ نہ صرف کابینہ کی توسیع بلکہ مستقبل کی گورننس حکمتِ عملی پر بھی مشاورت ہوئی، جس میں پارٹی کے تنظیمی امور، جنوبی پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شامل تھے۔
امریکا کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب حکومت پہلے ہی کئی نئے اقدامات کا آغاز کر چکی ہے، اور کابینہ میں متوقع توسیع ان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف ، وزیرِ اعلیٰ کا عدالت جانے کا اعلان

Shares: