قصور
ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان گرفتار ،پولیس تعینات

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں سیلابی کیفیت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ قصور نے دریاؤں و نہروں پر نہانے و جمع ہونے پر دفعہ 144 لگا رکھی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے اس سلسلہ کیلئے قصور پولیس دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے متحرک ہو گئی ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی عائد ہے اور ضلع بھر میں نہروں میں نہانے والے پوائنٹس پر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے

بی آر بی نہر کھیم کرن روڈ سمیت دیگر مقامات سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے
8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو نہر میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالاٹ میں بند کر دیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ پولیس و ضلعی انتظامیہ قصور نے کہا ہے کہ شہری اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں مقدمہ درج کیا جائے گا

Shares: