لندن کے رائل اوپرا ہاؤس میں اداکار نے اسٹیج پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم لہرا دیا،اسٹیج پر فلسطین کاپرچم لہراتے اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے –

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپرا ہاؤس لندن میں دکھائے گئے ایک ڈرامے کے اختتام پر تالیوں کی گونج میں شائقین کی داد لیتے اداکاروں میں سے ایک نے فلسطین کا پرچم لہرادیا اداکار کے اس عمل پر وہاں موجود عملے نے پرچم لینے کی کوشش کی جس کے باوجود اداکار پرچم لے کر کھڑا رہا اور شائقین کی تالیاں جاری رہیں ،یہ پہلا موقع نہیں ہے کی جب کسی اداکار نے فلسطین کے ساتھ اس طرح اظہار یکجہتی کیا اس سے قبل بھی کانسرٹس میں کئی گلوکار ،اداکار فلسطین کے ساتھ مختلف طریقوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر چکے ہیں-

https://x.com/AnatomyOfSufism/status/1946992239395188812

دوسری جانب مراکش میں ہزاروں افراد غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئےمراکش کے دارالحکومت رباط میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی جس دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ریلی میں فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جب کہ احتجاج میں شامل مظاہرین نے اسرائیلی محاصرہ ختم کرکے غزہ میں جنگ بندی اور امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا دوران احتجاج مظاہرین نے مراکش حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

غزہ : اسرائیلی طیاروں کی خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری ، 115 شہید،200 سے زائد زخمی

Shares: