جنوبی کوریا میں دسمبر 2024 میں پیش آنے والے جیجو ایئر کے مہلک طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شواہد سامنے آئے ہیں-

روئٹرز کو تحقیقات سے واقف ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر، کمپیوٹر ڈیٹا اور حادثے کی جگہ سے ملنے والے انجن سوئچ سمیت شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ پائلٹس نے دائیں انجن کے بجائے بائیں (کم متاثرہ) انجن کو بند کیا، جو لینڈنگ سے قبل پرندے سے ٹکر کے بعد کیے گئے ہنگامی اقدامات کا حصہ تھا۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ تحقیقاتی حکام کے پاس ٹھوس شواہد اور بیک اپ ڈیٹا موجود ہے، اس لیے اس نتیجے میں تبدیلی کا امکان نہیں‘، تاحال اس حوالے سے کوئی سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہےایک حکومتی ذریعے کے مطابق طیارے سے برآمد شدہ انجنوں کے معائنے سے معلوم ہوا کہ حادثے اور پرندے سے ٹکر سے پہلے انجنوں میں کوئی خرابی نہیں تھی۔

یہ حادثہ 29 دسمبر کو جنوبی کوریا کے موآن ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا، جب بینکاک سے آنے والا بوئنگ 737-800 طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد بیرونی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں 181 میں سے صرف 2 افراد زندہ بچے تھے اور یہ جنوبی کوریا کی سرزمین پر اب تک کا سب سے مہلک فضائی حادثہ ثابت ہوا۔

مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم 243ووٹ لیکر سینیٹر منتخب

بریفنگ میں موجود تیسرے ذریعے کے مطابق متاثرہ مسافروں کے اہلِ خانہ کو ہفتے کے روز دی گئی بریفنگ میں تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ دائیں انجن پر پرندہ ٹکرانے سے شدید نقصان ہوا تھا، لیکن شواہد بتاتے ہیں کہ پائلٹس نے بائیں، یعنی کم متاثرہ انجن کو بند کیا جنوبی کوریا کے میڈیا اداروں ایم بی این اور یونہاپ نے بھی ہفتے اور اتوار کو اسی رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والے ادارے، ایوی ایشن اینڈ ریلوے ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ (اے آر اے آئی بی) نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ بوئنگ نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اے آر اے آئی بی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جبکہ انجن بنانے والی کمپنی سی ایم ایف انٹرنیشنل نے بھی فوری جواب نہیں دیا۔

جیجو ایئر نے کہا ہے کہ وہ اے آر اے آئی بی کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے اور سرکاری نتائج کا انتظار کر رہا ہے۔

اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں ، شاہد آفریدی

متاثرین کے اہل خانہ اور جیجو ایئر کے پائلٹس یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات میں اس بند کے کردار پر بھی توجہ دی جائے، جس کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ اس کی موجودگی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

پائلٹس یونین نے اے آر اے آئی بی پر الزام لگایا ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہا ہے، کیونکہ دونوں انجنوں میں پرندے کی باقیات ملی تھیں اور صرف بائیں انجن کو درست قرار دینا تکنیکی طور پر بے بنیاد ہےحادثے کو محض پائلٹ کی غلطی قرار دینا قبل از وقت اور غیر سائنسی ہے، کیونکہ فضائی حادثات میں متعدد عوامل کردار ادا کرتے ہیں، اور اب تک کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا گیا جو یہ ثابت کرے کہ حادثہ صرف پائلٹس کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔

یونین نے الزام عائد کیا کہ تحقیقاتی ادارہ ’تنظیمی ذمہ داری‘ کے بارے میں خاموش ہےمتاثرہ خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے ایک ادارے نے بیان میں کہا کہ مجوزہ پریس ریلیز میں بعض جملے ایسے تھے جن سے تاثر ملتا ہے کہ جیسے حتمی نتیجہ اخذ کر لیا گیا ہے، حالانکہ اب بھی تمام پہلوؤں کی وضاحت ضروری ہے۔

کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

واضح رہے کہ جیجو ایئر کی پرواز ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے موآن ایئرپورٹ کے رن وے سے آگے نکل گئی تھے اور مٹی کے ایک بند سے جا ٹکرائی جہاں نیوی گیشن کا سامان موجود تھا، اس سے آگ بھڑک اٹھی اور جزوی دھماکا بھی ہوا تھا۔

Shares: