سینیٹ میں سوشل میڈیا کے استعمال پر عمر کی حد مقرر کرنے سے متعلق بل پیش کر دیا گیا، جس کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ 16 سال سے کم عمر صارفین کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے، بصورت دیگر متعلقہ پلیٹ فارم کو 50 ہزار روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔بل میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد کم عمر بچے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے میں سہولت فراہم کرے گا، تو اسے 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کم عمر افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرے اور ایسے اقدامات کرے جن سے ان کی رجسٹریشن روکی جا سکے۔

سکھر بیراج کے 16 گیٹس کی تبدیلی مکمل،وزیرآبپاشی جام خان شورو نے کیا افتتاح

Shares: