پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے بیٹرز نے پچ کا درست اندازہ نہیں لگایا، تاہم اصل مسئلہ پچ کی غیرمعیاری حالت ہے جو کسی بھی سطح کی کرکٹ کے لیے موزوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ "میرا نہیں خیال کہ یہ پچ کسی کے لیے بھی موزوں ہے، ٹیمیں ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیسی بڑی ٹورنامنٹس کی تیاری کر رہی ہیں، اس طرح کی پچ ان تیاریوں میں رکاوٹ ہے۔
ہیڈ کوچ نے تسلیم کیا کہ فخر زمان کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو پچ کے حوالے سے غلط تاثر دیا، جبکہ درمیانے اوورز میں ناقص شاٹ سلیکشن سے مزید نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند جب سیم اور باؤنس کرنے لگی تو ٹیم صورتحال کا درست اندازہ نہ لگا سکی۔یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بابوسر ٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید لینڈ سلائیڈنگ،راستے بند
یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی حالت پر ٹرمپ کو تشویش