صدر مملکت آصف علی زرداری نے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی کو نشانِ پاکستان (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار پر دیا گیا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلح افواج کے سینئر افسران اور سعودی سفیر نوّاف سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔تقریب کے بعد سعودی نیول چیف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر نے انہیں اعزاز ملنے پر مبارکباد دی اور پاک سعودی بحری افواج کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کی حمایت پر حکومتِ پاکستان اور عوام دل سے شکر گزار ہیں۔انہوں نے پاکستان نیوی اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر طیارے کے انجن میں آگ، ایمرجنسی لینڈنگ
راجیہ سبھا اجلاس،کانگریس کے جنگ بندی پرسوالات،مودی سامنا نہ کر سکے
اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف، بھارت و اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیا