بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے مطابق اس فیصلے سے ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے بھارت میں جا کر کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس لیے پی ایچ ایف ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب گیند ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف کے کورٹ میں ہے اور وہی فیصلہ کریں گے کہ آئندہ کیا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تاحال پاکستان حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی یا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث اس سے قبل بھی کھیلوں کے متعدد ایونٹس میں شرکت پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
خاتون و مرد قتل کیس میں قبائلی سردار دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
گلگت بلتستان: ٹیکسوں کے خلاف احتجاج، پاک چین بارڈر پر دھرنا
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں
سعودی نیول چیف کو نشانِ پاکستان (ملٹری) عطا