مظفرگڑھ : تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان مظفرگڑھ پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ بچی کے اغوا و زیادتی کے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر لیا گیا ہے، درندہ صفت ملزم نے معصوم بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا پولیس نے زیادتی و اغوا کرنے والے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ معصوم بچی کو آم کھلانے کے لیے باغ میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،متاثرہ بچی کے والد نے 9 جولائی کو مقدمہ درج کروایا تھا، بچی کے والد سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں۔
بنوں:پولیس چوکی پر خوارج کے حملے َ،تھرمل ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
بچی کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ سودا سلف لینے نکلی تھی، سر راہ اسے ایک نا معلوم شخص نے ورغلاتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمہارے والد کا دوست ہوں، اور آم کی پیٹی انہیں بھیجنی ہے، یہ سن کر بچی اس شخص کے ساتھ چلی گئی، تاہم میرے گھر پہنچنے پر بچی واپس نہ آئی تو چند لوگوں کے ساتھ اسے ڈھونڈنے نکلا، جو ہمیں فرمان والا کے قریب سڑک سے ملی بچی نے ساری بات اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بتایا، جس کے بعد میں تھانے میں رپورٹ درج کروا نے آیا ہوں، کارروائی کی جائے۔
جموں : دہائیوں پرانے کیس میں دو کشمیریوں کو عمرقید کی سزا