امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس نے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واشنگٹن سے موصولہ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور فلپائن کے درمیان تجارتی معاہدے پر جلد اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک اس حوالے سے کافی قریب آ چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلپائن کے ساتھ فوجی تعلقات زبردست اور مضبوط ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید وسعت اختیار کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر چین سے متعلق بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات متوقع ہے، اور انہیں چین کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہو چکی ہے۔فلپائن اور چین کے تعلقات کے بارے میں سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں ان تعلقات پر کوئی تشویش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن کے چین سے تعلقات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہر ملک کو اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔‘‘
ملاقات کو امریکا اور فلپائن کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو ایشیا پیسیفک خطے میں امریکا کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔
کراچی میں جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ
بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی