آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری برادری نے اہم ملاقات کی، جس میں ایف بی آر کے اختیارات سے جڑے مسائل اور صنعتی شعبے کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اپٹما کی جانب سے جاری اعلامیے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کاروباری طبقے کے مسائل کو سننے اور سمجھنے کے لیے جس سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس ملاقات کی قیادت معروف صنعتکار گوہر اعجاز نے کی، اور اس میں ملک بھر کے 18 چیمبرز آف کامرس کے صدور شریک ہوئے۔
کامران ارشد کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ایف بی آر کے وسیع اختیارات، ٹیکس کے نفاذ میں بے ضابطگیوں اور اس سے پیدا ہونے والے خدشات پر کھل کر بات کی گئی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ درآمدی کاٹن، گرے فیبرک اور یارن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے تاکہ مقامی صنعتوں کو تحفظ ملے.چیئرمین اپٹما نے بتایا کہ مہنگی بجلی کا مسئلہ بھی تفصیل سے زیر بحث آیا، اور فیلڈ مارشل کو بتایا گیا کہ بلند ٹیرف کی وجہ سے پاکستان کی صنعتیں بین الاقوامی سطح پر غیر مسابقتی ہو چکی ہیں۔
کامران ارشد نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی اور صنعتی ترقی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہتے اور سپورٹ کرتے ہیں۔ ملاقات کا مقصد بزنس کمیونٹی اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے، تاکہ معیشت کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے۔
ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا
سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور
کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا