روسی وزیر خارجہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ روس نے رواں ماہ کے آغاز میں طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، اور یوں روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ماسکو میں افغان سفارت خانے پر طالبان حکومت کا پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے۔

 بھارت میں صدر، وزیراعظم، فوجی سربراہان، چیف جسٹس اور ارکان اسمبلی کی تنخواہیں منظر عام

فنگر پرنٹ چوری کرکے اکاؤنٹس کھولنے والا گروہ گرفتار، درجنوں انگوٹھے برآمد

Shares: