پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو گرفتار کرکے تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا ہے۔ راجہ بشارت این اے 55 کے ضمنی انتخاب سے متعلق کیس میں الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے لیے آئے تھے، جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس کی بھاری نفری سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے قیام گاہ پر پہنچ گئی تھی۔ اس موقع پر پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا بھی گھیراؤ کر لیا تاکہ مقدمے سے متعلق کارروائی کو ممکن بنایا جا سکے۔راجہ بشارت پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں کیس درج ہے جس کی سماعت الیکشن ٹربیونل میں جاری ہے۔ گرفتاری اور تھانہ منتقلی کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Shares: