گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، ڈویژنل بیورو چیف شاہد ریاض) سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الاخوان پاکستان کے سالانہ 40 روزہ اجتماع دارالعرفان منارہ کے آخری روز آل پاکستان ڈویژنل سطح پر شعبہ نشر و اشاعت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں گوجرانوالہ ڈویژن نے دوسری، جبکہ الفلاح فاؤنڈیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شیخ عبدالقدیر اعوان نے ڈویژنل سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ بلال کو اپنے دستِ مبارک سے شیلڈ عطا فرمائی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر عبد الحمید چھینہ اور عبدالرزاق بٹ بھی موجود تھے۔
اس کامیابی پر گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ذمہ داران کو ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ، صدر ضلع سیالکوٹ حاجی ریاض، جنرل سیکرٹری عارف رفیق، سیکرٹری نشر و اشاعت ڈاکٹر محمد ندیم ملک اور وقاص ریاض نے دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔