فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
صدر میکرون نے کہا کہ یہ اقدام فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کی کوششوں کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر فوری طور پر جنگ کا خاتمہ اور عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔آج سب سے بڑی ضرورت غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور انسانی جانوں کو بچانا ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور یہودی مخالف جذبات کے خلاف مسلسل آواز بلند کی ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں غزہ میں جاری جنگ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وہ واضح طور پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
صدر میکرون کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور قحط جیسے حالات پر شدید ردعمل دے رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فرانس کا یہ اقدام فلسطینی ریاست کے قیام کی عالمی تحریک میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
اسحاق ڈار کا اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے پر زور
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
اے پی این ایس وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات، اخباری مسائل پر گفتگو
حماس کی رضامندی کے بعد اسرائیل کا ردعمل: جنگ بندی تجاویز ناکافی