نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دفترِ خارجہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ آمد پر اسحٰق ڈار کا امریکی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان انسداد دہشت گردی، علاقائی امن، اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی پہلی براہِ راست ملاقات تھی، جس میں زراعت، ٹیکنالوجی، معدنیات، سرمایہ کاری، اور اقتصادی روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں ممکنہ تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر اسحٰق ڈار نے عالمی امن کے فروغ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قیادت کی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کا خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی و علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔
پاک-امریکا وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ سمیت دونوں ممالک کے سینئر حکام نے وفود کی سطح پر شرکت کی۔
بڑے اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں بڑی کمی
ڈیرہ غازی خان: ریونیو واجبات کی سو فیصد ریکوری کا ہدف، نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا حکم
لندن ہائیکورٹ میں عادل راجہ کو بدترین قانونی شکست، الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار