گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں آلودہ پانی کے استعمال کے باعث پیٹ کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ علاقے میں موجود واحد میڈیکل کیمپ میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔
میڈیکل کیمپ کے انچارج اعجاز خان کے مطابق، تھک نالہ میں عوام کے لیے قائم کیا گیا بیسک ہیلتھ یونٹ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا ہے، جس کے بعد ایک عارضی ٹینٹ میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے بعد علاقے میں صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث پیٹ کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، جب کہ موجودہ ادویات کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ سے فوری طور پر مزید ادویات کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل سہولیات فوری بحال کی جائیں اور علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔
لیاری عمارت حادثہ: سعید غنی نے ذمہ داری قبول کر لی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات
اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ
ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا








