رانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے فلسطین کو ریاست تسلیمکرنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر نے طنزیہ طور پر ان کی پرانی وائرل ویڈیو شئیر کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہودی تارکین وطن کے امور کے اسرائیلی وزیر امیچائے چکلی Amichai Chikli نے ایک طنزیہ اقدام کے طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فرانسیسی صدر کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شئیر کردی۔
اسرائیلی وزیر نے ایکس پر لکھا کہ صدر میکرون، آپ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ ہمارا جواب ہے۔
https://x.com/AmichaiChikli/status/1948471510655795561
واضح رہے کہہ دو ماہ قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برگیٹ میکرون کے درمیان ویتنام آمد پر طیارے میں ہونے والے مبینہ ”تھپڑ“ کے واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب دونوں میاں بیوی جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے پہلے مرحلے پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے تھے۔
سرکاری ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار
اسرائیلی قائدین نے میکرون کے حالیہ فیصلے کی سخت مذمت کی ہے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دہشت گردی کا انعام ہے اور اسرائیل کے صفحہ ہستی کے لیے ایک لانچنگ پیڈ بن جائے گا۔
آزاد کشمیر میں 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی