محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کوداخل ہونے کا امکان ہےآزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے31 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ اور پونچھ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبراور میرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے-

دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 28 سے31 جولائی کو دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی کرم، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب،19 ہزار افراد کا انخلا

28 سے31 جولائی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، قصوراور اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،29 سے31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بھکر، لیہ، بہاولنگر، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 جولائی کو سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، مٹھی، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،29 سے31 جولائی کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی،کوہلو، لسبیلہ، آواران، خضدار، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلات اور شیرانی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان:اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شئیر کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بارش کے باعث کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

Shares: