پنجاب میں مون سون بارشوں اور شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے دریاؤں کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے،دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے تربیلا میں پانی کی آمد 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 66 ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 4 لاکھ 47 ہزار اور اخراج 4 لاکھ 41 ہزار کیوسک رپورٹ ہوا ہے، کالاباغ میں پانی کی آمد 3 لاکھ اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ میں آمد 3 لاکھ 72 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 57 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلسطین نواز لبنانی جنگجو فرانس میں 40 سال قید کے بعد رہائی پانے پرگھر پہنچ گئے

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں اس وقت پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے بڑے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے،ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں اس وقت پانی کا بہاؤ نارمل ہے، تاہم، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے،امریکی محکمہ خارجہ

Shares: