قصور
ٹبی کمبواںوالی نزد ڈیرہ سردار مختیار والا کا ٹرانسفارمر تین دن سے خراب،بارہا شکایات کے کوئی کاروائی نا ہوئی،شدید ترین گرمی و حبس کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو واپڈا کی لاپرواہی سخت گرمی میں بھی عروج پر ہے
لیسکو واپڈا قصور لوگوں سے بقایا واجبات تو بندوق کی نوک پر حاصل کر رہا ہے مگر صارفین کا حق دینے سے نا صرف قاصر ہے بلکہ الٹا صارفین کو صاف جواب بھی دیا جاتا ہے
قصور کے نواحی علاقے ٹبی کمبواں والی نزد ڈیرہ سردار مختیار والا ٹرانسفارمر عرصہ تین دن سے خراب ہے جس کی اہلیان علاقہ کی طرف سے بارہا واپڈا اہلکاران کو شکایت کی گئی تاہم عرصہ تین دن گزرنے کے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہر بار لوگ کو ٹرخا دیا جاتا ہے
واضع رہے کہ اس وقت قصور میں اس سیزن کی شدید ترین گرمی و حبس ہے جس کے باعث لوگوں کا سانس لینا محال ہے اور ان تین دنوں میں اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تاہم واپڈا اہلکاروں کو رحم نہیں آیا
اہلیانِ علاقہ نے ارباب اختیار سے اس نا انصافی اور کھلے ظلم پر نوٹس لینے اور ذمہ دار واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ان کا ٹرانسفارمر فوری مرمت کروا کر بجلی بحال کی جائے